22 نومبر 2013 - 20:30
عصر نامی جدید ترین راڈار سسٹم کی رونمائي کی جائے گي

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عصر نامی جدید ترین راڈار سسٹم کی رونمائي کی جائے گي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عصر نامی جدید ترین راڈار سسٹم کی رونمائي کی جائے گي۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ستائيس نومبر یوم بحریہ کے موقع پر عصر نامی راڈرا کی رونمائي کی جائے گي۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے آج بحریہ کی ترقی اور کامیابیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لاوان اور سیرجان نامی بحری جنگی جہاز اور نیزہ اور طبرزین نامی میزائل بردار جہاز، ایک ہیلی کاپٹر، ایک جدیدی کاری شدہ ہاور کرافٹ کو آج اور کل بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے دن عصر نامی راڈار سسٹم کی رونمائي کی جائے گي اور بحریہ کے پروگرام میں سہند نامی بحری ڈسٹرائر جہاز بنانا بھی شامل ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کو بین الاقوامی سمندروں میں بھیجنا بحریہ کے بنیادی  پروگرام میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲